مشرف اے ایف آئی سی کو مزید بدنام نہ کریں اور گھر چلے جائیں ، وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ کا سابق صدر کو پیغام

جمعرات 27 مارچ 2014 07:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27مارچ۔ 2014ء) وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے سابق صدر پرویز مشرف کو پیغام بھجوایا ہے کہ وہ اے ایف آئی سی کو مزید بدنام نہ کریں اور گھر چلے جائیں جبکہ انہوں نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کو تجویز دی ہے کہ اگر ضروری ہو تو معالج کو پرویز مشرف کے گھر بھیج دیا جائے ۔

(جاری ہے)

عبدالقادر بلوچ نے یہ مشورہ ایک نجی ٹی وی میں پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری کو ملاقات کے دوران دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرف کے ایک فوجی ہسپتال میں طویل قیام سے اس ادارے کے بارے میں منفی رائے قائم ہورہی ہے اس لئے پرویز مشرف فوری طور پر گھر منتقل ہوجائیں ۔

متعلقہ عنوان :