سانحہ جوزف کالونی ،توہین رسالت کا جرم ثابت ہونے پر ساون مسیح کوسزائے موت کا حکم ،ساون مسیح کے اقدام کے باعث جوزف کالونی کا واقعہ پیش آیا جس میں کئی مسیحیوں کے گھر نذر آتش کر دئیے گئے تھے

جمعہ 28 مارچ 2014 07:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28مارچ۔ 2014ء)ایڈیشنل سیشن جج نے توہین رسالت کے مجرم ساون مسیح کوسزائے موت کا حکم سنا دیا ،ساون مسیح کے اقدام کے باعث سانحہ جوزف کالونی کا واقعہ پیش آیا جس میں کئی مسیحیوں کے گھر نذر آتش کر دئیے گئے تھے۔ اس اہم کیس کی سماعت جیل میں قائم عدالت نے کی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج نے سانحہ بادامی باغ کیس میں سابق ایس پی سٹی ملتان خان ،ایس پی انویسٹی گیشن امین بخاری اور انسپکٹر شبیر کی شہادتیں قلمبند کیں۔

جیل ٹرائل کے دوران سانحہ کا موجب بننے والے توہین رسالت کے ملزم ساون مسیح کے خلاف دیگر گواہان کی شہادتیں بھی قلمبند کی گئیں۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ساون مسیح کو سزائے موت کا حکم سنا دیا ۔سزائے موت پانے والے ساون مسیح کے وکیل نے سزا کیخلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :