جنرل صدیق صبحی مصر کے نئے وزیر دفاع مقرر

جمعہ 28 مارچ 2014 07:24

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28مارچ۔ 2014ء)مصری فوج کے چیفس آف اسٹاف جنرل صدیق صبحی کو ملکی فوج کا کمانڈر انچیف بنا دیا گیا ہے۔ یہ عہدہ جنرل عبدالفتاح السیسی کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوا تھا۔

(جاری ہے)

السیسی کے نائب کے طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھانے والے صبحی کو وزارت دفاع کا قلمدان بھی سونپا گیا ہے۔ مصری فوج نے تصدیق کی ہے کہ جمعرات کے دن صدر عدلی منصور نے جنرل صبحی سے حلف لے لیا۔ جنرل عبدالفتاح السیسی نے آئندہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے گزشتہ روز اپنے عہدوں سے استعفی دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :