ہیومن رائٹس کونسل نے سری لنکا میں مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات کی منظوری دے دی

جمعہ 28 مارچ 2014 07:25

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28مارچ۔ 2014ء)اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل نے سری لنکا میں مبینہ جنگی جرائم کی چھان بین کی اجازت دے دی۔ سری لنکا کی کوشش تھی کہ یہ کونسل ایسی تحقیقات شروع کرنے کی اجازت نہ دے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے دن مغربی ممالک کی طرف سے پیش کی گئی ایک قرار داد کو کونسل میں تئیس ووٹوں سے منظور کیا گیا جبکہ بارہ اراکین نے اس کی مخالفت کی۔ اس قرار داد میں حکومت اور باغیوں دونوں کی طرف سے مبینہ طور پر انسانی حقوق کی پامالیوں اور جنگی جرائم کی تحقیقات کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ کولمبو حکومت پر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ اس نے تامل باغی تحریک کے خاتمے کے لیے طاقت کا ناجائز استعمال کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :