فاٹا میں ہیپاٹائٹس بی کے 1772 اور ہیپاٹائٹس سی کے2011 رجسٹرڈ مریض ہیں، عبدالقادر بلوچ کا اسمبلی میں بیان

جمعہ 28 مارچ 2014 07:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28مارچ۔ 2014ء)وفاقی وزیر ریاستی اور سرحدی علاقہ جات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد القادر بلوچ نے کہا ہے کہ فاٹا میں ہیپاٹائٹس بی کے 1772 اور ہیپاٹائٹس سی کے2011 رجسٹرڈ مریض ہیں جن کا حکومت فری علاج ومعالج کررہی ہے جبکہ تمام علاقہ جات میں میڈیکل سنٹر ان بیماریوں سے بچاؤ کے8278 ایکسئن تقسیم کر چکے ہیں تا کہ لوگوں کی صحت سے متعلق امور کا خیال رکھا جائے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات میں انہوں نے ایوان کو بتایا کہ اس سلسلے میں مرکزی وصوبائی حکومتیں عوم کو مکمل صحت کی سہولیات فراہم کررہے ہیں ۔صوبوں کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ کسی بھی متعلقہ شخص کو دیر راہی پر تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔مجموعی طور پر 16527 افراد کے ہیپٹائٹس سی کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا جن میں سے205 ہیپاٹائٹس بی اور256 ہیپاٹائٹس سی کے مریض ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان آرمی کے تعاون سے فاٹا میں موبائل ہاسپ قائم کئے ہیں جن کے ذریعے عام لوگوں کے میڈیکل ٹیسٹ ہو رہے ہیں اور لوگوں کا فری علاج کیا جاتا ہے۔