مولانا فضل الرحمن اور مولانا سمیع الحق کے درمیان دوریاں ختم،ایک دوسرے کو گلے لگالیا،مولانا سمیع الحق نے مولانا فضل الرحمن کو طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا

جمعہ 28 مارچ 2014 07:23

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28مارچ۔ 2014ء)جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملا کر بلند کرتے ہوئے اظہار یکجہتی کا اظہار کر دیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز نوشہرہ میں دارالعلوم عثمانیہ میں جاری تعلیمی کانفرنس میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور جے یو آئی (س) کے سربراہ سمیع حلق پہنچے جہاں پر دارالعلوم عثمانیہ کے سربراہ مولانا رفیع عثمانی نے دونوں رہنماؤں کے درمیان دوریوں کو ختم کر ایا اور دونوں ایک دوسرے سے مصافحہ کرتے ہوئے گلے ملے اور فضاء میں دونوں نے ہاتھ بلند کرتے ہوئے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا اس موقع پر مولانا سمیع الحق نے مولانا فضل الرحمن کو طالبان سے ہونے والے مذاکرات سے آگاہ کیا اور مولانا فضل الرحمن نے بھی انہیں مذاکرات کے حوالے سے تجویز پیش کیں۔