اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5روپے61پیسے فی لیٹر کمی کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی،یکم اپریل سے پٹرول کی نئی قیمت108 روپے 31 پیسے جبکہ ہائی اوکٹین کی113 روپے85 پیسے فی لیٹر ہونے کا امکان

ہفتہ 29 مارچ 2014 07:18

اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبار آن لائن۔29مارچ۔ 2014ء)اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5روپے61پیسے فی لیٹر کمی کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی ۔یکم اپریل سے پٹرول کی نئی قیمت108 روپے 31 پیسے جبکہ ہائی اوکٹین کی113 روپے85 پیسے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی سے متعلق سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی ۔

سمری میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات میں کمی ہوئی ہے اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں بھی کمی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات پانچ روپے 61 پیسے فی لیٹر سستاکرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ اوگرا نے پٹرول ایک روپے 72 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی ہے جبکہ ہائی اوکٹین 4 روپے64 پیسے مٹی کا تیل 5 روپے 61 پیسے ،ہائی سپیڈ ڈیزل2 روپے 90 پیسے اور لائٹ ڈیزل 5 روپے16 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے جس کے بعد یکم اپریل سے پٹرول کی نئی قیات108 روپے 31 پیسے فی لیٹر مقرر ہونے کا امکان ہے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت13 روپے85 پیسے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

اوگرام کی سمری اب وزارت پٹرولیم سے وزارت خزانہ کو بھجوائے گی جس کے بعد وزیر اعظم سے مشورہ کر کے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :