اسحاق ڈار سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن کی ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں ادائیگیوں میں تیزی فائدہ مند ثابت ہو گی،وزیرخزانہ

ہفتہ 29 مارچ 2014 07:20

اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبار آن لائن۔29مارچ۔ 2014ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے پاکستان میں امریکہ کے سفیر رچرڈ اولسن نے ملاقات کی ،جس میں دونوں ممالک کے مابین باہمی دلچسپی کے مختلف امور سمیت واشنگٹن میں اکنا مک ورکنگ گروپ اجلاس میں شرکت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات کے موقع پروفاقی سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود اور مشیر وزارت خزانہ رانا اسد امین بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے واشنگٹن میں اکنامک ورکنگ گروپ کے حوالے سے اپنے مجوزہ دورہ کے بارے میں امریکی سفیر کے ساتھ بات چیت کی جہاں وہ اہم امریکی حکام کے ساتھ ملاقاتوں کے علاوہ عالمی بینک کے اجلاسوں میں بھی شرکت کریں گے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ واشنگٹن کے دورہ کے موقع پر ان کی ملاقاتوں کے نتیجہ میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں ادائیگیوں میں تیزی فائدہ مند ثابت ہو گی۔ اس موقع پر امریکی سفیر نے وفاقی وزیر خزانہ کو یقین دلایا کہ امریکہ علاقائی امن و استحکام کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :