ملک کی جاری معاشی بحالی میں کاروباری برادری کا کردار اہم ہے ،تاجروسرمایہ کار مختلف شعبوں میں پرکشش مراعات سے بھرپور استفادہ کریں ،صدر ممنون حسین، سعودی جوائنٹ چیمبرز سعودی عرب کیلئے پاکستانی برآمدات میں اضافہ پر توجہ دیں،پاک سعودی جوائنٹ چیمبرز آف کامرس کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

ہفتہ 29 مارچ 2014 07:20

اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبار آن لائن۔29مارچ۔ 2014ء)صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملک کی جاری معاشی بحالی میں کاروباری برادری کا کردار اہم ہے ،تاجروسرمایہ کار مختلف شعبوں میں غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے پیش کردہ پرکشش مراعات سے بھرپور استفادہ کریں ، سعودی جوائنٹ چیمبرز سعودی عرب کے لئے پاکستانی برآمدات میں اضافہ پر توجہ دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات جمعے کو پاک سعودی جوائنٹ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (پی ایس جے سی سی آئی) کے وفد سے ایوان صدر میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری معاشی بحالی میں کاروباری برادری کا کردار اہم ہے،کاروباری برادری ملک کے جیو سٹریٹجک محل وقوع سے استفادہ حاصل کرنے کے علاوہ حکومت کی طرف سے مختلف شعبوں میں غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے پیش کردہ مراعات سے بھرپور استفادہ کریں ۔انہوں نے سعودی جوائنٹ چیمبرز پر زور دیا کہ وہ سعو دی عرب کیلئے پاکستانی برآمدات میں اضافے پر توجہ دیں اور سلسلے میں اپنا فعال کردار ادا کرے۔