ڈرون حملوں سے مرنے والوں کی تعداد کے بارے میں ان کیمرہ بریفنگ دیں گے،چوہدری جعفر اقبال

ہفتہ 29 مارچ 2014 07:21

اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبار آن لائن۔29مارچ۔ 2014ء) پارلیمانی سیکرٹری چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں سے مرنے والوں کی تعداد کے بارے میں ان کیمرہ بریفنگ دیں گے جبکہ وزیر مملکت نے کہا کہ اس سوال کا جواب اگلے روسٹر ڈے پر دینگے حکومت گوں مگوں کی کیفیت سے دو چار ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران رکن اسمبلی سید آصف حسنین کے سوال کے جواب میں وزارت دفاع سے پوچھا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں ڈرون حملوں سے کتنے لوگ رہے ہیں جس پر پارلیمانی سیکرٹری چوہدری جعفر اقیبال نے کہا کہ ان کیمرہ بتائیں جس پر وزیر مملکت آفتاب احمد شیخ نے کہا کہ آئندہ روسٹر ڈے پر تفصیلی جواب دینگے جس پر حکومت گوں مگوں کی کیفیت کا شکار سامنے آگئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :