بلاول بھٹو سوچ مجھ کر بیانات دیا کریں ،دہشت گردی اور تھر کے معاملات پر سیاست نہ کریں، حمزہ شہباز

ہفتہ 29 مارچ 2014 07:23

اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبار آن لائن۔29مارچ۔ 2014ء)مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری بغیر سوچے سمجھے بیانات نہ دیا کریں اور ان کو اپنی حفاظت میں رکھے ان کی درازی عمر کے لئے دعا گو ہوں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو بغیر سوچے سمجھے بیانات نہ دیا کریں ۔دہشت گردی جیسے معاملات پر سیاست نہ کی جائے ۔وزیر اعظم نواز شریف بھی تھر کے معاملے پر سیاست کر سکتے تھے لیکن وہ خود تھر چل کر گئے اور وہاں کے لوگوں کی داد رسی کی ۔بلاول بھٹو کو بھی چاہیے کہ تھر جا کر وہاں کے لوگوں کی داد رسی کریں ۔تھر میں لوگ غربت اور افلاس سے بھوکے مررہے ہیں ۔