پاکستان میں حالیہ دنوں میں بننے والی عام آدمی پارٹی کا پہلا مطالبہ سامنے آگیا،پڑوسی ملک سے لئے گئے ڈیڑھ ارب ڈالر واپس کرنے کا مطالبہ

ہفتہ 29 مارچ 2014 07:26

اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبار آن لائن۔29مارچ۔ 2014ء)پاکستان میں حالیہ دنوں میں بننے والی عام آدمی پارٹی کا پہلا مطالبہ سامنے آگیا۔پارٹی سربراہ عدنان رندھاوانے حکومت کی جانب سے پڑوسی ملک سے لئے گئے ڈیڑھ ارب ڈالر واپس کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا عام آدمی پارٹی نام نہاد تحفوں ، امداد اورقرضوں پر ملک چلانے کی حکومت پالیسی کو رد کرتی ہے ، وزیر اعظم قوم کو بتائیں کہ یہ رقم کس مد میں لی گئی ہے اور کون سا خفیہ معاہدہ طے پایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے عام آدمی پارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی قوم کو بتایا جائے کہ سعودی عرب سے ڈیڑھ ارب ڈالر کی کس خفیہ معاہدے تحت لی ہے۔قوم کو بتایا جاے اور اس ڈیڑ ارب ڈالر تحفے کی قوم کو کیا قیمت ادا کرنی پڑے گی۔تاریح کودوبارہ نہ دہرا یا جائے۔فغان جنگ کے دوران بھی اسی طرح سعودی ارب سے ڈالروں کے تحفے ملتے رہے ہیں جن کی وجہ سے آج ملک میں خانہ جنگی جیسی کیفیت ہے،انہی ڈالروں نے ملک میں اسلحہ کلچر کو فروغ دیا۔ملک میں انتہا پسندانہ سوچ اور عسکریت پسندی کو فروغ دیا گیا ۔فرقہ وارانہ دہشت گردی شروع ہوئی اور اب اپنے عروج کو پہنچ چکی ہے ۔لہذا حکومت شکریے کے ساتھ ایسے تحائف کو واپس کر دیں۔

متعلقہ عنوان :