بھارت،عام آدمی پارٹی کے رہنمااروندکیجریوال پر حملے کی کوشش،محفوظ رہے

ہفتہ 29 مارچ 2014 07:13

چرخی ڈاڈری (اُردوپوائنٹ اخبار آن لائن۔29مارچ۔ 2014ء)عام آدمی پارٹی کے رہنمااروندکیجریوال پرہریانہ میں حملے کی کوشش کی گئی ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ کے ضلع ڈاڈری میں عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروندکیجریوال پر حملیکی اس وقت کوشش کی گئی جب وہ الیکشن مہم کے سلسلے میں ریلی میں شریک تھے۔

(جاری ہے)

تاہم ان پرحملہ کرنے کی کوشش کرنیوالے پرعام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے تشددکانشانہ بنایا۔ اس واقعہ پر اروند کیجریوال نے کارکنوں سے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے۔ اروند کیجروال پر اس سے قبل بھی اس قسم کی ناکام کوشش کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :