جنوبی افریقہ ،بلیڈ رنر کے خلاف مقدمے کی سماعت ملتوی

ہفتہ 29 مارچ 2014 07:14

جوہانسبرگ(اُردوپوائنٹ اخبار آن لائن۔29مارچ۔ 2014ء)جنوبی افریقہ کے بلیڈ رنر آسکر پِستوریس کے خلاف قتل کے مقدمے کی سماعت سات اپریل تک ملتوی ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق جج کی معاونت کرنے والے قانونی ماہرین میں سے ایک کی بیماری کے باعث سماعت ملتوی ہوئی ہے۔ پستوریس پر الزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ برس ویلنٹائنز کے روز اپنی گرل فرینڈ ریوا اسٹینکامپ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا، جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :