جرمن ایئر لائن لفتھانزا کے پائلٹوں کا تین روزہ ہڑتال کا اعلان

ہفتہ 29 مارچ 2014 07:15

برلن (اُردوپوائنٹ اخبار آن لائن۔29مارچ۔ 2014ء)جرمنی کی نمبر ایک ایئر لائن لفتھانزا کے پائلٹوں نے آئندہ ہفتے تین دن کی ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ تنخواہوں میں اضافے کے تنازعے پر جرمنی میں پبلک سیکٹر میں ہڑتالوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پائلٹوں کے اتحاد نے کہا ہے کہ وہ دو تا چار اپریل کام نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

اس ہڑتال کے نتیجے میں سیکنڑوں پروازیں منسوخ کرنے کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے۔ گزشتہ چھ ہفتوں کے دوران تیسری مرتبہ ایسی ہڑتالوں کے نتیجے میں یورپ کا تیسرا سب سے بڑا ایئر پورٹ فرینکفرٹ بھی شدید متاثر ہو گا۔ پانچ ہزار چار سو پائلٹوں کے اتحاد نے کہا ہے کہ اس نے ایئر لائن کو اس تنازعے کے حل کے لیے تجاویز دی تھیں لیکن اس نے کوئی مناسب جواب نہیں دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :