ماسکو حکومت یوکرائن کے سرحدی علاقوں سے فوجی واپس بلا لے،صدر اوباما

ہفتہ 29 مارچ 2014 07:15

واشنگٹن (اُردوپوائنٹ اخبار آن لائن۔29مارچ۔ 2014ء)امریکی صدر باراک اوباما نے ماسکو حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرائن کے سرحدی علاقوں سے اپنی افواج واپس بلا لے اور کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کرے۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق جمعے کے دن دورہ یورپ کے اختتام پر اوباما نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں روسی فوج کی تعیناتی غیر معمولی ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ غالبا ماسکو نے کچھ اضافی منصوبہ جات بنا رکھے ہیں۔ ادھر روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ یوکرائن کے تمام حامی فوجی کریمیا سے روانہ ہو گئے ہیں اور یوکرائن کا فوجی سازوسامان جلد ہی واپس کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :