سینٹ نے پارلیمانی سال 2014-15ء کیلئے کلینڈر جاری کردیا،پارلیمانی سال میں 9 اجلاس ہونگے، 14اپریل2014ء کو پہلا اجلاس بلایا جائے گا جو 12دن جاری رہے گا ، سب سے طویل اجلاس جون میں بجٹ کے موقع پر بلایا جائے گا ۔پارلیمانی سال میں 113دن کیلئے اجلاس ہونے ہیں

ہفتہ 29 مارچ 2014 07:12

اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبار آن لائن۔29مارچ۔ 2014ء)سینٹ نے پارلیمانی سال 2014-15ء کیلئے کلینڈر جاری کردیا ۔پارلیمانی سال میں 9 اجلاس ہونگے، نئے شیڈول کے مطابق 14اپریل2014ء کو پہلا اجلاس بلایا جائے گا جو 12دن جاری رہے گا ، سب سے طویل اجلاس جون میں بجٹ کے موقع پر بلایا جائے گا ۔پارلیمانی سال میں 113دن کیلئے اجلاس ہونے ہیں ۔ جمعہ کے روز سینٹ نے پارلیمانی سال 214-15ء کیلئے سینٹ کے اجلاسوں کا شیڈول جاری کردیا ہے ۔

پارلیمانی سال میں 9 اجلاس بلائے جائینگے ۔ پہلا اجلاس 14اپریل کو بلایا جائے گا جو پچیس اپریل تک جاری رہے گا ، دوسرا اجلاس بارہ مئی کو بلایا جائے گا جو 23مئی تک جاری رہے گا ، تیسرا اجلاس 2جون کو بلایا جائے گا جو بیس جون تک جاری رہے گا ، چوتھا اجلاس یکم اگست کو بلایا جائے گا جو بارہ اگست تک جاری رہے گا ،پانچواں اجلاس آٹھ ستمبر کو بلایا جائے گا جو 19 ستمبر تک جاری رہے گا ، چھٹا اجلاس 13ا اکتوبر کو بلایا جائے گا جو 22اکتوبر تک جاری رہے گا ، ساتواں اجلاس 24 نومبر کو بلایا جائے گا جو 5دسمبر تک جاری رہے گا ، آٹھواں اجلاس 23جنوری 2015ء کو بلایا جائے گا جو 2فروری 2015ء تک جاری رہے گا ، نواں اجلاس 27فروری سے شروع ہوگا جو 11مارچ تک جاری رہے گا ۔

(جاری ہے)

پارلیمانی کلینڈر میں 113دن پورے کئے جائینگے تاہم اپوزیشن جب چاہیے ریکوزیشن دے کر اجلاس بلا سکتی ہے اور اگر حکومت کسی اہم معاملے پر ایوان کو اعتماد میں لینا چاہتے وہ بھی کسی وقت اجلاس بلا سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :