پی ٹی اے اتھارٹی کا اجلاس،جاری سال 2013-14 کے نظر ثانی شدہ بجٹ و آئندہ مالی سال 2014-15 کے بجٹ کی منظوری دی گئی

ہفتہ 29 مارچ 2014 07:13

اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبار آن لائن۔29مارچ۔ 2014ء)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے ) کی اتھارٹی کا ایک اجلاس ہوا جس کی صدارت چیئر مین پی ٹی اے ڈاکٹر سید ا سماعیل شاہ، ممبر (کمپلائنس و انفورسمنٹ) بیرسٹر ظفراللہ خان اور ممبر(فنانس) طارق سلطان نے کیاجلاس میں جاری سال 2013-14 کے نظر ثانی شدہ بجٹ اور آئندہ مالی سال 2014-15 کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

دوران اجلاس دیگر ضروری و ترقیاتی اخراجات کے علاوہ سٹاف کی فلاح و بہبود کیلئے خصوصی اقدامات شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔ ایک نئی سکیم کے تحت ملازمین کو مقابلے کی بنیاد پر بہترین کارکردگی پر وضع کردہ قواعد کے مطابق انعامات دئیے جائیں گے جس سے ملازمین کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی۔ اتھارٹی نے ضروری ترامیم کے بعد بجٹ پاس کر دیا۔

متعلقہ عنوان :