سلو اوور ریٹ کے نتیجے میں سری لنکن کپتان چندیمل اور جنوبی افریقن کپتان فاف ڈوپلیسی پر ایک ایک میچ کی پابندی عائد

ہفتہ 29 مارچ 2014 07:09

چٹاگانگ(اُردوپوائنٹ اخبار آن لائن۔29مارچ۔ 2014ء) سری لنکا اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ میں سلو اوور ریٹ کے نتیجے میں سری لنکن کپتان چندیمل اور جنوبی افریقن کپتان فاف ڈوپلیسی پر ایک ایک میچ کی پابندی لگا دی گئی۔

(جاری ہے)

بنگلادیش کے شہر چٹاگانگ میں 22 مارچ کو کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی جانب سے سلو اوور ریٹ بولنگ کرائی گئی جس کے بعد آئی سی سی نے لنکن کپتان دنیش چندیمل پرایک میچ کی پابندی لگا دی جبکہ جنوبی افریقا کی جانب سے بھی سلو اوورریٹ سے بولنگ کی گئی جس کا خمیازہ کپتان فاف ڈوپلیسی کو ایک میچ کی پابندی کی صورت میں بھگتنا پڑے گا۔ سری لنکا کے لیستھ ملنگا اگلے میچ میں ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ جنوبی افریقا کی قیادت کا بیڑا اے بی ڈویلئرز سنبھالیں گے۔