ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اتوار کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ سے قبل شائقین کنفیوژن کا شکار، بنگلہ دیش کا حوصلہ بڑھائیں یا پاکستان کا جھنڈا لہرائیں، کرکٹ کے متوالے شش وپنج میں مبتلا

ہفتہ 29 مارچ 2014 07:09

ڈھاکہ(اُردوپوائنٹ اخبار آن لائن۔29مارچ۔ 2014ء) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اتوار کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ سے قبل شائقین کنفیوڑن کا شکار، بنگلہ دیش کا حوصلہ بڑھائیں یا پاکستان کا جھنڈا لہرائیں، کرکٹ کے متوالے شش وپنج میں مبتلا ہیں۔

(جاری ہے)

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بنگالی شائقین کی جانب سے دیگر ٹیموں بالخصوص پاکستان کو سپورٹ کرنے پر بی سی بی نے غیر ملکی پرچم لہرانے پرپابندی لگائی تھی جو جگ ہنسائی کے بعد واپس بھی لے لی گئی۔

پابندی توختم ہوگئی لیکن پاک بنگلہ دیش مقابلے سے قبل شائقین کنفیوڑن کا شکارہوگئے ہیں۔ دنیا بھرکی طرح بنگلہ دیش میں بھی پاکستان کرکٹ ٹیم خاص کر بوم بوم آفریدی کے مداح بڑی تعداد میں موجود ہیں جو اب اس کشمکش میں ہیں کہ وہ اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑھائیں یا پاکستان کے پرچم کیساتھ گرین شرٹس کوسپورٹ کریں۔

متعلقہ عنوان :