پنجاب سے ہفتہ میں سات دن سی این جی سٹیشن کھلے رہیں گے،شاہد خاقان عباسی،پانچ سال میں گیس کی رسد طلب سے بڑھا کر بحران ختم کر دینگے،وفاقی وزیر کی سی این جی ایسوسی ایشن کے سیمینار کے بعد میڈیا سے بات چیت، فیصلے نے عوام کے دل جیت لئے، عرصہ دراز بعدگیس کے شعبہ میں توازن قائم ہو گیا،غیاث پراچہ کا خیرمقدم

اتوار 30 مارچ 2014 07:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30مارچ۔ 2014ء)وفاقی حکومت نے دنیا کے سب سے بڑی سی این جی انڈسٹری کی بحالی کیلئے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پنجاب میں ہفتے میں سات دن گیس سپلائی کا فیصلہ کر لیا ہے ۔یکم اپریل سے سی این جی سٹیشن ہفتے میں چھ دن صبح دس سے چار بجے تک کھلے رہینگے جبکہ اتوار کے روزصبح چھ سے رات بارہ بجے تک کھلے رہیں گے۔ اس بات کا اعلان وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے ایک سیمینار کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

ایسوسی ایشن کے مرکزی چئیرمین پرویز خٹک، سپریم کونسل کے چئیرمین غیاث عبداللہ پراچہ،چئیرمین اوگراسعید احمد خان اور ایم ڈی ایس این جی پی ایل عارف حمید بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان کا سی این جی شعبہ ساری دنیا کے لئے ایک مثال ہے جسے حکومت ملکی ترقی میں اہم شراکت دار سمجھتی ہے ۔ یہ صنعت کروڑوں افراد کو سستی ٹرانسپورٹ، لاکھوں کو روزگار اور ماحولیاتی آلودگی و تیل کے درامدی بل میں کمی کا موثرزریعہ ہے۔

اس فیصلہ سے پینتیس لاکھ افراد کو اپنی پبلک ٹرانسپورٹ اور نجی گاڑیاں رواں دوراں رکھنے میں مدد ملے گی جبکہ کسی کو لائنوں میں لگنا بھی نہیں پڑے گا جو ہماری حکومت کے منشور کا حصہ ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ فیصلہ تجرباتی بنیادوں پر کیا گیا ہے اور معیشت پر منفی اثرات مرتب نہ ہوئے تو اسے مستقل کر دیا جائے گا جبکہ سندھ میں لوڈ شیڈنگ میں کمی کا اعلان آئندہ ہفتے ہو گا۔

اگر سابقہ حکومتیں گیس کی طلب اور رسد کو مد نظر رکھتیں توآج صورتحال مختلف ہوتی۔گیس بحران ہر سال کم کرینگے اور پانچ سال بعد ملک میں گیس کی رسد طلب سے زیادہ ہو گی۔اس موقع پر غیاث پراچہ نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنے منشور کا اہم وعدہ پورا کر تے ہوئے گیس استعمال کرنے والے تمام شعبوں میں توازن قائم کر دیا ہے جبکہ وقت گزرنے کے ساتھ صورتحال مزید بہتر ہوتی جائے گی۔

اس فیصلے سے عوام اورچار سو پچاس ارب روپے کی صنعت کے مسائل کم، حکومت کی آمدنی میں اضافہ۔ گیس اور بجلی کی بچت یقینی جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے کم ہو جائینگے۔انھوں نے کہا کہ کچھ عرصہ بعد سی این جی 24گھنٹے دستیاب ہو گی۔ عوام کے مفاد میں حکومت سے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔ سی این جی شعبے کے پاس گیس کامتبادل نہیں اور ہم سے کاروبار کا حق نہیں چھینا جا سکتا اسلئے اسے گیس کی فراہمی کی ترجیحی فہرست میں سب پر سبقت دی جائے۔آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن پنجاب کے چئیرمین میاں شاہد، سندھ کے چئیرمین شبیر سلیمان، سینئر نائب صدر برگیڈئیر افتخار، عابد حیات اورکیپٹن شجاع بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :