لاپتہ طیارے کی نئے علاقے میں تلاش،بحری جہاز پہلے دن ناکام لوٹ گئے، بحرِ ہند سے ٹکڑے اٹھائے مگر تعلق لاپتہ طیارے سے ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی ،آسٹریلوی میری ٹائم اتھارٹی

اتوار 30 مارچ 2014 07:11

بیجنگ/کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30مارچ۔2014ء)آسٹریلوی اورچینی بحری جہاز پہلے دن نئے علاقے میں ملائیشیاکے لاپتہ طیارے کی تلاش میں ناکام رہنے کے بعد واپس لوٹ گئے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کی میری ٹائم اتھارٹی کا کہنا تھا کہ دونوں بحری جہازوں نے بحرِ ہند سے ٹکڑے اٹھائے مگر ان میں سے کسی بھی ٹکڑے کا تعلق ملائیشیا کے لاپتہ طیارے سے ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی ،چینی طیارے بھی اس علاقے کے اوپر پرواز کرتے رہے اور انہوں نے مزید ٹکڑے دیکھے ،آسٹریلیا کی میری ٹائم اتھارٹی کے مطابق چینی اور آسٹیریلوی بحری جہاز نے بتایا کہ انہوں نے کئی ٹکڑے سمندر سے اٹھائے مگر اب تک کسی بھی ٹکڑے کا تعلق ایم ایچ 370 پرواز سے ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی ،چین کے سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق چینی طیاروں نے سابقہ تلاش کے علاقے کے شمال مشرق میں نئے ٹکڑوں کی تلاش شروع کی جہاں نئے ٹکڑے ملے،رپورٹس کے مطابق چینی بحری جہاز ہاشین 1 اور جنگ گینگشان اس تلاش کے کام میں مصروف ہیں جس پر دو ہیلی کاپٹر بھی موجود ہیں۔