بدقسمتی سے ہمارے ملک میں قانون اور آئین توڑنے والے ڈکٹیٹروں کو قوالی کرنے والے مل جاتے ہیں، خواجہ محمد آصف ، لوگ اے سی بند کریں تو ایک سے تین فیصد تک بجلی بچائی جاسکتی ہے، سیالکوٹ چیمبر آف کامرس میں خطاب

اتوار 30 مارچ 2014 07:14

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30مارچ۔ 2014ء) وفاقی وزیر پانی وبجلی ودفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں قانون اور آئین توڑنے والے ڈکٹیٹروں کو قوالی کرنے والے مل جاتے ہیں۔ ایسے قوالی کرنے والوں میں ہمارے شہر کے ناظمین بھی شامل تھے مگر اب نہ وہ سوداگر رہے اور نہ یہ سوداگر رہے۔ یہ بات انہوں نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس میں کاروباری افراد سے دوران خطاب کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہ مشرف کے پاس آج بھی ابو ظہبی میں نیشنل بینک آف پاکستان کی برانچ میں بڑی رقم موجود ہے جس کے بار ے میں مجھے اسی کے قریبی ساتھی نے بتایا جو انہیں سلا کر اپنے گھر جاتا تھا اور آج وہ نجی محفلوں میں ایسے انکشافات کررہا ہے جس سے حیرت گم ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں پانچ ہزار ایسے کنکشن ہیں جن کا کوئی والی وارث نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر لوگ اے سی بند کریں تو ایک سے تین فیصد تک بجلی بچائی جاسکتی ہے۔