افغان نیشنل آرمی کی جانب سے پاکستانی علاقے پر گولہ باری ، شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب 6مارٹر گولے پاکستانی سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب گرے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، عسکری ذرائع

اتوار 30 مارچ 2014 07:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30مارچ۔ 2014ء) افغانستان کی جانب سے پاکستانی علاقے میں گولہ باری تاہم کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

(جاری ہے)

عسکری ذرائع کے مطابق افغانستان نیشنل آرمی کی جانب سے ہفتہ کی صبح سات بجے پاک افغان بارڈر کے قریب شمالی وزیرستان میں غلام خان سیکٹر میں چھ مارٹر گولے فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب گرے تاہم افغان آرمی کی جانب سے فائر کئے جانے والے مارٹر گولوں سے کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :