ایران سے گیس کی درآمد پاکستان کے گیس بحران کا موزوں ترین حل ہے،ایم ڈی ایرانی گیس کمپنی علی رضا غریبی، پاکستان اپنی سرزمین پر گیس پائپ لائن بچھانے کا کام شروع کر دے تو ایران دسمبر تک گیس فراہم کرسکتا ہے

اتوار 30 مارچ 2014 07:15

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30مارچ۔ 2014ء)ایران کی گیس انجینئرنگ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر علی رضا غریبی نے کہا کہ پاکستان کی گیس کی طلب پوری کرنے کیلئے ایران سے گیس کی درآمدموزوں ترین حل ہے،اگر پاکستان اپنی سرزمین پر گیس پائپ لائن بچھانے کا کام شروع کر دے تو ایران آئندہ دسمبر تک گیس فراہم کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق علی رضا غریبی نے تہران میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے اپنی سرزمین پر اب تک 123کلومیٹر طویل گیس پائپ لائن بچھا دی ہے جبکہ پاکستان کی جانب سے 150کلومیٹر گیس پائپ لائن بچھانے کاکام تاحال زیرِ التواء ہے۔

اگر پاکستان اپنی سرزمین پر گیس پائپ لائن بچھانے کا کام شروع کر دے تو ایران رواں سال دسمبر تک گیس فراہم کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان اپنی سرزمین پر گیس پائپ لائن بچھانے کا کام شروع نہیں کرتا تو ہم اپنی پائپ لائنز کسی اور مقصد کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن بچھا کر ایران اپنی سرزمین پر گیس پائپ لائنز کا جال بچھاچکاہے جس پر آنے والے اخراجات کا صرف 30فیصد حصہ گیس برآمد منصوبے سے منسلک ہے۔