امریکی سفارتخانے میں سوشل میڈیا کانفرنس، پاکستانی صحافیوں ، بلاگرز ، سماجی کارکنوں اور ماہرین کی شرکت

اتوار 30 مارچ 2014 07:18

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30مارچ۔ 2014ء )پاکستان امریکہ ایلومنائی نیٹ ورک ( پی یو اے این ) اور پروگریسو یوتھ فورم (پی وائی ایف ) نے 29مارچ کواسلام آباد میں منعقد ہونے والے سوشل میڈیا کانفرنس میں تین سو سے زیادہ شرکاء کو خوش آمدید کہا ۔ اس کانفرنس کا انعقاد امریکی تبادلہ پروگرام کے سابق شریک عبداللہ دایو نے کیا تھا جو پی وائی ایف کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں جبکہ یہ کانفرنس منعقد کرنے کیلئے پاکستان یو ایس ایلومنائی نیٹ ورک نے مالی اعانت فراہم کی امریکی سفیر رچرڈاولسن نے میڈیا کانفرنس کے افتتاحی سیشن کے دوران شرکاء کا خیر مقدم کیا ۔

امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے شرکاء کے ساتھ اپنے خطاب میں کہا کہ آپ لوگوں میں اپنے معاشروں اور ملکوں میں مثبت اثرات مرتب کرنے کے حوالے سے غیر معمولی صلاحیت موجود ہیں اور سماجی ذرائع ابلاغ اپنی آواز اٹھانے کا ایک طاقت ور کا ذریعہ ہے ۔

(جاری ہے)

اس دو روزہ کانفرنس کا موضوع سوشل میڈیا برائے سماجی تبدیلی ہے ۔کانفرنس کے شرکاء جن میں صحافی بلاگرز،سماجی کارکنان طلباء و طالبات اور امریکی تعلیمی تبادلہ پروگراموں کے سابق طالبعلم مختلف موضوعات پر اپنے تجربات اور خیالات کا تبادلہ کرینگے مختلف نشستوں کے دوران نوجوانوں کی سرگرمیوں میں سوشل میڈیا کے کردار ، فروغ امن ، خواتین کو بااختیار بنانے ، کاروبار ڈیجیٹل کہانی سنانا اور صحافت کے تبدیل ہوتے منظر نامے پر سوشل میڈیا کے اثرات پر بات چیت کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :