اسرائیل کی جانب سے مزید فلسطینی قیدیوں کی رہائی سے انکار

اتوار 30 مارچ 2014 07:05

یروشلم(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30مارچ۔ 2014ء)فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس کی جماعت الفتح پارٹی کے مطابق اسرائیلی حکومت نے اپنے وعدے کے مطابق فلسطینی قیدیوں کے چوتھے گروپ کو ہفتہ کے روز رہا کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ الفتح کے ایک سینیئر عہدیدار جبریل رجب کے مطابق انہیں امریکی ثالثوں کے ذریعے اس فیصلے سے مطلع کیا گیا۔

(جاری ہے)

امریکی وزیرخارجہ جان کیری کی کوششوں کے نتیجے میں دوبارہ شروع ہونے والے براہ راست امن مذاکرات میں کسی معاہدے کے فریم ورک کے لیے 29 اپریل کی ڈیڈ لائن رکھی گئی تھی۔

اب تک اسرائیل نے تین حصوں میں 78 قیدی رہا کیے ہیں، جب کہ اسرائیلی وزراء نے خبردار کیا ہے کہ اگر فلسطینی مذاکرات کار 29 اپریل کی اس ڈیڈ لائن میں توسیع پر رضامند نہ ہوئے تو وہ قیدیوں کے آخری گروپ کی رہائی کو روک دیں گے۔

متعلقہ عنوان :