شام بارے امریکہ سعودی عرب کشیدہ تعلقات میں بہتری

اتوار 30 مارچ 2014 07:06

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30مارچ۔ 2014ء)شامی اپوزیشن کی حمایت کیلئے امریکہ اور سعودی عرب کے کشیدہ تعلقات بہتر ہوئے ہیں اور تعاون بڑھا ہے،یہ بات گزشتہ روز سعودی عرب کیلئے صدر باراک اوبامہ کے ساتھ سفر کے دوران وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر اہلکار نے صحافیوں کو بتائی۔

(جاری ہے)

قومی سلامتی کے نائب مشیر بن روڈز نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے تعلقات آج مضبوط ہیں،بنست اس کے کہ ہماری شام پالیسی سے متعلق بعض اختلافات کے باعث اس میں کشیدگی پیدا ہوئی تھی۔روڈز نے فضائیہ کے ایک طیارے پر دوران سفر صحافیوں کو بتایا کہ شامی اپوزیشن کیلئے تعاون کے سلسلے میں قریبی تعلقات بہتر ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :