کراچی،سابق صدر آصف رداری سے یوسف رضاگیلانی کی ملاقات ، سیاسی صورت حال، مذاکرات، پارٹی کے تنظیمی امور اور بلاول کو کالعدم تنظیم کی جانب سے ملنے والے خط سمیت دیگر امور پر تفصیلی غور کیا گیا

اتوار 30 مارچ 2014 07:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30مارچ۔ 2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری سے پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی نے ہفتہ کو بلاول ہاوٴس میں ملاقات کی۔ پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال، حکومت اور طالبان کے درمیان جاری مذاکرات، پنجاب میں پارٹی کے تنظیمی امور اور بلاول بھٹو زرداری کو کالعدم تنظیم کی جانب سے ملنے والے خط سمیت دیگر امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

یوسف رضاگیلانی نے پارٹی کے شریک چیئرمین کو پنجاب میں پیپلزپارٹی کی تنظیمی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ باخبر ذرائع کے مطابق ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پیپلزپارٹی پنجاب میں بھرپور انداز میں سیاسی سرگرمیوں کو شروع کرے گی اور پنجاب میں پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے میں مشاورت کے بعد مرحلہ وار تبدیلی کی جائے گی اور تنظیمی سیٹ اپ کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں پارٹی کو بھرپور انداز میں فعال کرنے کے ساتھ ورکرز کنونشن بھی منعقد کئے جائیں گے اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت جلد پنجاب کا تفصیلی دورہ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :