ملک بھر کے 26 اضلاع میں وسیلہ تعلیم کو وسعت دی جائے گی،سینیٹر انور بیگ

اتوار 30 مارچ 2014 07:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30مارچ۔ 2014ء)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت وسیلہ تعلیم (تعلیم تک رسائی )پروگرام جس کو 9 نومبر 2012 ء میں گورڈن براؤن نے افتتاح کیا تھاکامیابی کے ساتھ پانچ اضلاع میں شروع کیا گیا اورموجود حکومت اس کے ڈیزائن اور عمل درآمد کے انتظامات کی درست سمت میں پیش رفت کو دیکھتے ہوئے اسے پاکستان کے تمام صوبوں کے26 اضلاع میں توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے ان خیالات کا اظہار بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چیئرمین انور بیگ نے ا یک روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے دوران کیا - چیئرمین بی آئی ایس پی ایک روزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان ”پاکستان میں نامکمل تعلیمی ایجنڈا“ سے خطاب کر رہے تھے جسے منسٹری آف پروفیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ نے منعقد کیا تھا- اس کانفرنس میں وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف ،سابقہ برطانوی وزیراعظم گورڈن براؤن، اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے تعلیم اور وزارت داخلہ کے ساتھ ساتھ وزیرمملکت برائے تعلیم میاں محمد بلیغ الرحمن نے بھی شرکت کی- اس موقع پر انور بیگ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف کی جانب سے انہیں بی آئی ایس پی کی کوریج کو مزید وسعت دینا، انسانی سرمایہ میں سرمایہ کاری کو تیزترکرنااور پروگرام کے مستحقین کے غریب ترین افراد میں تعلیم کو فروغ دینا ان کے لئے بڑے ہی اعزاز کی بات ہے-انہوں نے کانفرنس کے ممبران کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے منشور میں غربت کے خاتمے کا ایک مضبوط عزم کیا ہوا ہے اور موجودہ مالی سال کے بجٹ میں”سماجی تحفظ کے نظام“ کی مزید ترقی اور استحکام کو جاری رکھنے کے اس فیصلے کے لئے پروگرام کے بجٹ کو دگنا کرنا اس عزم کی ایک مضبوط گواہی ہے- انور بیگ نے بی آئی ایس پی گریجویشن پروگراموں کے ساتھ نقد رقم کی منتقلی ، غریبوں کے لئے آمدنی پیدا کرنے کے مواقع فراہم کرنے کی بھی وضاحت کی-انہوں نے کانفرنس کے مندوبین کو غریب افراد کی تربیت اور کاروبار کی ترقی کے لئے مقامی اور بیرون ممالک مارکیٹ میں روزگار کے مواقع کی تلاش میں مدد دینے کی حالیہ ریسرچ کے بارے میں آگاہ کیا- انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی جیسے سماجی تحفظ کے نظام کو موٴثر بنانے کے لئے مختلف اقدامات کے ساتھ منسلک کرنے پران کا خدمات فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا-

متعلقہ عنوان :