ورلڈ کپ ٹی20 میں پاکستان کی قومی ٹیم اپنا تیسرا اہم میچ آج بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی ، پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی کیلئے یہ میچ جیتنا لازمی ہوگا، اہم معرکہ کیلئے گرین شرٹس کی تیاریاں آخری مراحل میں ، قومی ٹیم نے بھرپور ٹریننگ میں حصہ لیا کپتان اور کوچ پلیئرز کو ٹریننگ کے دوران مختلف ٹپس دیتے رہے ، پلیئنگ الیون کا فیصلہ پچ رپورٹ کے بعد کیا جائے گا ، دوسرے میچ میں آسٹریلیا اور بھارت مدمقابلے ہونگے ،بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کو ابھی تک کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی

اتوار 30 مارچ 2014 06:57

ڈھاکہ، میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30مارچ۔ 2014ء) ورلڈ کپ ٹی20 میں پاکستان اپنا تیسرا اہم میچ آج بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی جبکہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا اور بھارت مدمقابلے ہونگے ، پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی کیلئے یہ میچ جیتنا لازمی ہے، اگر گرین شرٹس میچ اچھے مارجن سے جیت جاتی ہے تو ویسٹ انڈیز کے ساتھ ہونے والا میچ کوارٹر فائنل بن جائے گا ، جبکہ دوسرے میچ میں بھارت اپنے پہلے تینوں میچ میں فاتح بن کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے،بنگلہ دیش اور آسٹریلیا اپنے ابتدائی میچ میں شکست کے بعد سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات ختم کرچکے ہیں ۔

آج ہونے والے اہم معرکہ کیلئے گرین شرٹس کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں قومی ٹیم نے بھرپور ٹریننگ میں حصہ لیا کپتان اور کوچ پلیئرز کو ٹریننگ کے دوران مختلف ٹپس دیتے رہے ، پلیئنگ الیون کا فیصلہ پچ رپورٹ کے بعد کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ یعنی ،وقت کم اور مقابلہ سخت لیکن پاکستان کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش کیخلاف میچ کی تیاری کیلئے پورے ایک ہفتے کا وقت ملا۔

گرین شرٹس ورلڈ ٹی20 میں اپنے تیسرے میچ میں آج بنگال ٹائیگرز کے خلاف میدان میں اتریں گے۔ بھارت نے پہلے میچ میں پاکستان کو شکست کا گہرا زخم دیا تھا لیکن آسٹریلیا کیخلاف فتح سے اس زخم پرمرہم لگ چکا ہے۔ اس کے باوجود سیمی فائنل تک رسائی کا سفرآسان نہیں ہے۔ اس کیلئے بنگلہ دیش اور دفاعی چیمپئین ویسٹ انڈیز کو راستے سے ہٹانا لازمی ہے۔ قومی ٹیم نے جس طرح آسٹریلیا کے خلاف ہاری ہوئی بازی جیتی اس سے یہی اندازہ ہوتا ہے کہ گرین شرٹس بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیزکودھول چٹا کر آخری چار ٹیموں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

ورلڈ ٹی 20 میں دوسرا میچ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ہوگا بھارت پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے جبکہ آسٹریلیا اپنے پہلے دونوں میچ ہار چکا ہے اور اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے ا مکانات تقریباً ختم ہوچکے ہیں مذکورہ پول میں ویسٹ انڈیز ٹاپ پوزیشن پر ہے جبکہ بھارت دوسرے اور گرین شرٹس تیسرے نمبرپر ہے ۔