چٹاگانگ،جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو3رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی،انگلینڈ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ،اے بی ڈویلےئرز مین آف دی میچ قرار پائے،نیوزی لینڈ نے ہالینڈ کو 6وکٹوں سے شکست دے کر گروپ اے میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ، برینڈن میکلم کو مین آف دی میچ قراردیا گیا

اتوار 30 مارچ 2014 06:57

چٹاگانگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30مارچ۔ 2014ء)جنوبی افریقہ نے گروپ اے کے اہم میچ میں انگلینڈ کو3رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی جس کے ساتھ ہی انگلینڈ کی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی،شاندار کارکردگی پر اے بی ڈویلےئرز مین آف دی میچ قرار پائے۔تفصیلات کے مطابق چٹاگانگ میں کھیلے جانے والے ورلڈ ٹی ٹونٹی کے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی تو افریقن بلے بازوں نے انگلش باؤلروں کی خوب درگت بنائی اور مقررہ20اوور میں5وکٹوں کے نقصان پر196 رنز بنائے،اے بی ڈویلےئرز69رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے،ہاشم آملہ56،ڈی کاک29 رنز بنا کر نمایاں رہے،انگلینڈ کے برسنن،جورڈن،ٹریڈول اور براڈ نے 1,1وکٹ حاصل کی،197رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم مقررہ20اوور میں7وکٹوں کے نقصان پر193رنز بنا سکی اور جنوبی افریقہ نے یہ میچ3رنز سے جیت کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی جبکہ انگلینڈ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا،انگلینڈ کے ہالز38،بٹلر34اور بوپارا31رنز کے ساتھ نمایاں رہے،جنوبی افریقہ کے پارنیل3،عمران طاہر2اور سٹائن نے1وکٹ حاصل کی میچ میں بہترین کارکردگی پر جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈی ویلےئر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا،اس شکست کے ساتھ ہی انگلش ٹیم کا ٹی 20ورلڈ کپ میں سفر تمام ہوگیا ہے،جنوبی افریقہ نے گروپ سے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے جبکہ دوسری ٹیم کا فیصلہ سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ پر ہوگا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ٹی 20 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے ہالینڈ کو 6وکٹوں سے شکست دیدی ، برینڈن میکلم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا، مینز ٹی 20میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے ہالینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی ہالینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 152 رنز کا ہدف دیا۔ کپتان پیٹر بورن نے 49 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ ٹام کوپر 40 رنز ناٹ آوٴٹ کی اننگز کھیل کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، دیگر کھلاڑیوں میں اسٹیفن مائیبگرگ 16، مائیکل اسٹوارٹ 26، ویسلے بیریسے 4 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل ملز، ٹرینٹ بولٹ، نیتھن میک کولم اور مچل میک کلینگن نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔151رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ نے 152 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔نیوزی لینڈ کی طرف سے کپتان برینڈن میکلم 65رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ولیمسن 29،اینڈرسن 20 اور راس ٹیلر نے 18رنز بنائے ۔ نیدر لینڈ کی طرف سے وینڈر گوگٹین نے تین کھلاڑیوں کو آؤ ٹ کیا ۔ بہترین کارکردگی پر نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈ میکلوم کو مین آف دی میچ دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :