عالمی کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں اب صرف ڈھائی مہینے باقی، ابھی تک پچیس لاکھ ساٹھ ہزار کی ٹکٹوں کی فروخت ہوچکی،ٹکٹوں کی مانگ میں بدستور اضافہ ،موجودہ وقت میں ٹکٹوں کی فروخت یکم اپریل تک ہی ہوسکے گی ٹورنامنٹ میں 16 جون کو جرمنی، پرتگال ، 24 جون کواٹلی، یوروگوئے، 4 جون کو انگلینڈ ، اٹلی کے درمیان ہونے والے میچوں میں سب سے زیادہ ٹکٹیں فروخت ہوئی ، فیفا

اتوار 30 مارچ 2014 06:59

ریوڈی جنیرو( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30مارچ۔ 2014ء ) برازیل میں منعقد ہونے والے عالمی کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں اب صرف ڈھائی مہینے باقی ہیں لیکن دنیا کے مقبول ترین کھیل کا جادو فٹبال شائقین پر سر چڑھ کر بول رہا ہے جہاں ابھی تک 25 لاکھ 60 ہزار کی ٹکٹوں کی فروخت ہوچکی ہے جبکہ ٹکٹوں کی مانگ میں بدستور اضافہ ہورہا ہے ۔

(جاری ہے)

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے مطابق اس سال عالمی کپ فٹبال کیلئے ابھی تک 25لاکھ 60ہزار ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں سب سے خاص بات یہ ہے کہ برازیل کے شہریوں نے ٹکٹوں کی خریداری میں زیادہ دلچسپی دکھائی ہے اس کے بعد امریکی فٹبال شائقین ہیں جن کی جانب سے اب تک ایک لاکھ 54ہزار ٹکٹیں خریدی گئی ہیں جبکہ آسٹریلیا نے چالیس ہزار ، انگلینڈ نے تیس ہزار ، اور کولمبیا کے شائقین نے 33ہزار ٹکٹیں خریدی ہیں ۔

فیفا نے بتایا ہے کہ موجودہ وقت میں ٹکٹوں کی فروخت یکم اپریل تک ہی ہوسکے گی ٹورنامنٹ میں سولہ جون کو جرمنی اور پرتگال ، چوبیس جون کواٹلی اور یوروگوئے اور چار جون کو انگلینڈ اور اٹلی کے درمیان ہونے والے میچوں میں سب سے زیادہ ٹکٹیں فروخت ہوئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :