پرویز مشرف کی طبیعت اچانک خراب ، آئی سی یو منتقل ،مشرف سے اے ایف آئی سی میں وکلاء اور ان کے دوست بریگیڈئر ریٹائر ضامن کی ملاقات ، غداری کیس اور عدالت کی طلبی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال، غداری کیس کی سماعت آج ہو گی ، مشرف کی عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیلئے پولیس ٹیم تشکیل ،پانچ رکنی ٹیم صبح دس بجے اے ایف آئی سی جائے گی
پیر 31 مارچ 2014 06:37
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31مارچ۔ 2014ء )سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کی طبیعت اچانک خراب ہونے کے بعد انھیں اتوار کی شب آئی سی یو منتقل کردیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انکے وکیل رانا اعجاز ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ پرویزمشرف کابلڈپریشرہائی ہونے پرانھیں آئی سی یومنتقل کیاگیا ہے۔رانا اعجاز نے مزید کہا کہ پرویزمشرف کی آج خصوصی عدالت میں حاضری سے متعلق کچھ نہیں کہاجا سکتا۔
واضح رہے کہ خصوصی عدالت نے آج پرویزمشرف کوطلب کیاہواہے۔اورسنگین غداری کیس میں آج ان پرفردجرم عائدہونیکاامکان ہے۔دریں اثناء پرویز مشرف کی والدہ کی حالت بھی نازک بتائی جاتی ہے جوکہ دبئی کے ایک ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل ہیں جہاں ڈاکٹرز انکی جان بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔(جاری ہے)
سابق صدر پرویز مشرف سے اے ایف آئی سی میں وکلاء اور ان کے دوست بریگیڈئر ریٹائر ضامن کی ملاقات میں غداری کیس اور عدالت کی طلبی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اتوار کی شام پرویز مشرف کے وکلاء نے شریف الدین پیرزادہ کی سربراہی میں اے ایف آئی سی میں ان سے ملااقت کی جس میں غداری کیس کی صورتحال اور پرویز مشرف کی پیشی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا پرویز مشرف کے دوست بریگیڈئر ریٹائرڈ ضامن نے بھی ان سے ملاقات کی اور عدالت کی طلبی کے حالے سے تبادلہ خیال کیا ان رہنماؤں نے پرویز مشرف کی والدہ کی صحت کے حوالے سے بھی مشرف سے پوچھا اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کے خلاف غداری مقدمہ کی سماعت آج (پیر کو )نیشنل لائبریری میں قائم تین رکنی خصوصی عدالت میں ہوگی ۔پرویز مشرف کی رضاکارانہ طور پر عدم پیشی کی صورت میں وفاقی پولیس ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کرکے انہیں گرفتار کر کے خصوصی عدالت میں پیش کرنے کی پابند ہوگی اور پولیس کی ناکامی کی صورت میں عدالت کے پاس وفاقی پولیس کے خلاف کاروائی کرنے کے علاوہ ملزم کی غیر موجودگی میں ہی فرد جرم کی چارج شیٹ پرویز مشرف کے وکلاء کے سامنے پڑھنے کے آپشنز موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق غداری کیس میں خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو آج ہر صورت میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے تاہم پرویز مشرف کی طور سے خود عدالت میں پیش نہ ہونے کی صورت میں وفاقی پولیس ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کر کے انہیں عدالت میں پیش کرنے کی پابند ہوگی۔ذرائع کے مطابق سابق صدر کو گرفتار کر کے پیش کرنے میں ناکامی کی صورت میں خصوصی عدالت پولیس کے خلاف کاروائی کر سکتی ہے جبکہ عدالت کے پاس ملزم کی غیر موجودگی میں فرد جرم کی چارج شیٹ وکلائے صفائی کی موجودگی میں پڑھ کر سنانے اور مقدمہ کا ٹرائل آگے بڑھانے کے آپشنز موجود ہیں۔سابق صدر پرویز مشرف کی سکیورٹی کے لئے حتمی پلان تشکیل دیدیا گیا ، سابق صدر کی خصوصی عدالت پیشی کے موقع پر2650 پولیس اور رینجرز اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہوں گے ، چار ممکنہ روٹ ترتیب دیئے گئے ہیں ۔عدالت نے انہیں فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کر رکھا ہے اور کہا ہے کہ پیش نہ ہونے کی صورت میں ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں گے۔ سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کے لئے خصوصی عدالت میں سماعت آج پیر کو ہو گی ،سابق صدر کی خصوصی عدالت میں آج پیر کو پیشی کے موقع پر وفاقی حکومت نے سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا ہے ، سابق صدر کی خصوصی عدالت میں پیشی کے موقع پر ہر ممکنہ چار روٹ لگائے جائیں گے ، ہر روٹ کو وی وی آئی پی روٹ کا درجہ دیا گیا ہے ،روٹس پر پولیس اور رینجرز کے 2650 اہلکار تعینات ہوں گے ،650اہلکار راولپنڈی اور 2000 اہلکار اسلام آباد کے روٹس پر تعینات ہوں گے ۔خصوصی عدالت میں دوران سماعت عدالت کے باہر بھی سکیورٹی میں مزید اضافہ کیا جائے گا ، سابق صدر کی خصوصی عدالت میں پیشی کے موقع پر ریڈزون کو بھی سیل کردیا جائیگا ۔ چیف کمشنر اسلام آباد جواد پال کی زیر صدارت گذشتہ روز ایک اجلاس میں بھی اسلام آباد انتظامیہ، پولیس رینجرز اوردیگر سیکورٹی اداروں کے حکام شریک ہوئے جس میں پیشی کے موقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کا فیصلہ کیا گیا۔ ملزم پرویزمشرف کی اے ایف آئی سی سے خصوصی عدالت آنے کیلئے 2سے 3 روٹس لگائے جائیں گے۔ اسلام آبادمیں ریڈ زون میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے جبکہ خصوصی عدالت کے باہر کسی قسم کے مظاہرے پرپابندی ہوگی۔ دوسری طرف پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیلیے پولیس کی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایس پی سٹی اسلام آباد مستنصر فیروز پولیس ٹیم سربراہ ہوں گے، ان کے علاوہ ٹیم میں اے ایس پی سٹی یاسر آفریدی اور 3 انسپکٹر زشامل ہیں۔ پولیس ٹیم صبح 8 بجے اے ایف آئی سی میں اپنی پوزیشن سنبھال لے گی۔ سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے حکم دے رکھاہے کہ اگرملزم پرویزمشرف31 مارچ کو عدالت میں حاضرنہ ہوں توانہیں گرفتارکرکے لایاجائے ۔سابق صدر کی خصوصی عدالت میں پیشی،خصوصی عدالت سے جاری کیے گئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے لئے وفاقی پولیس کی پانچ رکنی ٹیم آج (پیر کو) صبح دس بجے اے ایف آئی سی جائے گی اور پرویز مشرف کی طرف سے عدالت میں رضاکارانہ طور پرییش نہ ہونے کی صورت میں وفاقی پولیس کی مذکورہ ٹیم انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کی مجاز و پابند ہوگی۔پولیس ذرائع کے مطابق ایس پی سٹی کی سربراہی میں بنائی گئی وفاقی پولیس کی پانچ رکنی ٹیم آج پیر کی صبح دس بجے اے ایف آئی سی روالپنڈی جائے جہاں سابق صدر زیر علاج ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق خصوصی عدالت کے حکم کے مطابق پرویز مشرف کی طرف سے بذات خود عدالت میں پیش ہونے سے انکار پر وفاقی پولیس کی مذکورہ ٹیم انہیں گرفتار کر کے خصوصی عدالت کے سامنے پیش کرنے کی پابند ہوگی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
پیر 31 مارچ 2014 کی مزید خبریں
-
شاہینوں نے بنگالی جادو نہ چلنے دیا ،بنگلہ دیش اپنے پول میں فتح کو ترس گیا ،گرین شرٹس نے 50رنز کے واضح مارجن سے کامیابی حاصل کرکے آسٹریلیا کو بھی سیمی فائنل کی دوڑ سے آؤٹ کردیا ،190رنز کے جواب میں بنگال ... مزید
-
احمد شہزاد ٹی20 کرکٹ کے مختصر دورانیہ کے مقابلوں میں پاکستان کی طرف سے سنچری سکور کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
-
ورلڈ ٹی ٹونٹی،بھارت نے بھی آسٹریلیا کو73رنز سے شکست دے دی، وطن واپسی کاٹکٹ پکا ہو گیا،159رنز کے تعاقب میں پوری آسٹریلوی ٹیم86رنز پر ڈھیر،ایشون مین آف دی میچ قرار پائے
-
سرینا ولیمز نے ریکارڈ ساتویں مرتبہ سونی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں سیکنڈ سیڈ چینی پلیئر لی نا کے خلاف7-5 ، 6-1 سے کامیابی حاصل کی، روسی جوڑی کیٹرینا ماکارووا اور ایلینا ... مزید
-
بھارتی آف سپنر ایشوین نے اپنے باؤلنگ ایکشن کے دفاع کیلئے سعید اجمل اور سنیل نارائن پر انگلی اٹھا دی ،ان باؤلرز کے پیچھے نہیں رہنا چاہتے جو لمبی آستینوں والی شرٹس پہن کر کہنی کے استعمال کا فائدہ اٹھاتے ... مزید
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس آج لاہور میں ہوگا، آئی سی میں بگ تھری کی اجارہ داری کے حوالے سے حتمی لائحہ عمل تیار کیا جائے گا، معاملے میں کوئی کارڈ باقی نہ بچنے کی وجہ سے حمایت کرنے پر ... مزید
-
لکھی غلام شا ہ میں مسلح افراد کا گھر پر حملہ ، اندھا دھند فائرنگ ، ماں ، بیٹی اور پا نچ بیٹے جاں بحق ، قائم علی شاہ نے ضلع شکار پور کے لکی غلام شاہ میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 7 افراد کے قتل کا ... مزید
-
خضدار کے علاقے توتک میں مزید تین افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
-
ڈیرہ اسماعیل خان،ٹریفک حادثہ،5افراد جاں بحق،11زخمی
-
ابھی اپنی کتابیں منظر عام پر نہ لائیں، سابق چیف جسٹس کو قریبی دوستوں کا مشورہ
-
تھر کی عوام نے ہمیشہ پی پی پی کا ساتھ دیا ، مشکل کی اس گھڑی میں انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائیگا، فریال تالپور،تھرپارکر کی عوام کی مددکیلئے پارٹی کی جانب سے پالیسیاں مرتب کی جا رہی ہیں جن کے تحت حکومت ... مزید
-
یوتھ بزنس لونزکے تحت3ارب77کروڑ روپے تقسیم
-
پنجاب حکومت ریلوے ٹریک کی حفاظت کے لئے وزارت ریلوے سے ہر ممکن تعاون کرے گی، شہباز شریف،سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل ،7روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت، وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی قیادت ... مزید
-
اقوام متحدہ کے ادارہ فنڈ برائے اطفال کا پاکستان میں موبائل فون ٹیکنالوجی کے ذریعے برتھ رجسٹریشن کیلئے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز
-
کراچی،صوبائی وزیر روبینہ سعادت قائم خانی نے شوہر کے خلاف دائر خلع کی درخواست واپس لے لی
-
مختلف ممالک سے ریسٹورنٹس کا استعمال شدہ تیل پاکستان درآمد ہونے کا انکشاف ،مضر صحت تیل خوردنی تیل کے طور پر فروخت ہورہا ہے ، گزشتہ چھ ماہ میں 80کروڑ روپے مالیت کا تیل برآمد ہوا ، ڈی جی انٹیلی جنس نے ... مزید
-
شہدادکوٹ ، سفاک شخص نے تیز دھار آلہ سے اپنی بیوی اور معصوم بیٹی کا گلہ کاٹ دیا
-
پشاور کے تینوں بڑے ہسپتالوں کو زکوٰة فنڈ کی فراہمی روک دی گئی، فنڈ ختم ہونے کے باعث سینکڑوں مریضوں کے آپریشن روک دیئے گئے
-
سمندر سے ملنے والے ٹکڑے لاپتہ طیارے کے ثابت نہ ہوئے
-
حلب: انقلابیوں کی کارروائی میں متعدد شامی فوجی ہلاک
-
ترک بلدیاتی انتخابات کے دوران تصادم میں چھ افراد ہلاک
-
سوڈان، محبوبہ سے تلخ کلامی، سینکڑوں گھر بھسم ہو گئے، 900 مکانات جل کر خاکستر ، آتشزدگی سے ایک شخص جاں بحق، 20 زخمی
-
اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر کی تبدیلی کا فیصلہ،حامد ابو طالب، محمد خزاعی کی جگہ لیں گے
-
امریکہ میں آج دل کے دوروں میں 25 فیصد اضافے کا امکان
-
گھاناکے صدر ایکوواس گروپ کے نئے صدر منتخب
-
ہنگری،آئندہ ماہ کے اوائل میں پارلیمانی انتخابا ت سے قبل وزیر اعظم کے حامیوں کا مارچ ،بھرپور طاقت کا مظاہر ہ
-
جاپان، تعمیراتی کام کے دوران پل ٹوٹنے سے پانچ مزدور ہلاک ،دو لاپتہ
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ کا غیرمعمولی فیملی فوٹو
-
میکسیکو: 370 غیر قانونی تارکین وطن بچے بازیاب، انسانی اسمگلروں نے ان سے تین سے پانچ ہزار ڈالر فی کس وصول کیے لیکن انھیں امریکہ نہیں پہنچایا،بچوں کی گفتگو
-
غیر ملکی دوروں کے بعد صدر اوباما وطن واپس پہنچ گئے
-
پرویز مشرف کی طبیعت اچانک خراب ، آئی سی یو منتقل ،مشرف سے اے ایف آئی سی میں وکلاء اور ان کے دوست بریگیڈئر ریٹائر ضامن کی ملاقات ، غداری کیس اور عدالت کی طلبی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال، غداری کیس ... مزید
-
سراج الحق جماعت اسلامی کے پانچویں امیر منتخب ہو گئے،نئے امیر کی مدت پانچ سال کیلئے ہے ، جماعت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پرانے امیر دوسری مرتبہ منتخب نہیں ہوسکے ، سراج الحق نے 32ہزار میں سے 25ہزار ووٹ ... مزید
-
طالبان کی ایک ماہ کی جنگ بندی کی مدت (آج )ختم ہورہی ہے،دونوں کمیٹیوں نے بدستور جنگ بندی برقرار رکھنے پر پہلے ہی اتفاق کر لیا ہے،ذرائع، آج توسیع کا اعلان متوقع
-
عالمی بنک پاکستان کیلئے نئی حکمت عملی مرتب کر رہا ہے، نرگس سیٹھی ،تین اداروں عالمی بنک، عالمی مالیاتی فنڈ اور ملٹی لیٹرل انٹرنیشنل گارنٹی ایجنسی کیلئے عالمی بنک رہنمائی فراہم کرے گا، عالمی بنک ... مزید
-
طالبان کی جنگ بندی کے بعد تشدد کی کارروائیوں میں ملوث تنظیموں کا سراغ لگا لیا گیا،اسلام آباد کچہری حملہ کے ملزمان کا سراغ بھی طالبان کی مدد سے لگایا گیا ہے،ذرائع، مذاکراتی کمیٹیوں کا مذاکرات کے ... مزید
-
آئی ایم ایف کا دباؤ،ٹیکس چھوٹ ختم اور محصولات کا دائرہ بڑھانے بارے صوبوں سے رائے طلب
-
لاپتہ مسعود جنجوعہ کیس،اہم ترین گواہ ڈاکٹر عمران منیر کا ویڈیو لنک سے بیان ریکارڈ کرنے کے انتظامات مکمل، بیان جمعہ کو ریکارڈ ہونے کا امکان
-
بلاول بھٹو کو دھمکیوں کے سلسلہ میں پنجاب حکومت کو خط لکھ دیا گیا ہے،خورشید شاہ، ابھی تک شہباز شریف سے کوئی جواب نہیں ملا ،امید کرتا ہوں پنجاب حکومت اس معاملہ میں تحقیقات کرے گی ،پیپلز پارٹی دہشتگردی ... مزید
-
پرویز مشرف عدالت کی تحویل میں ہے،عدالت مستقبل کا فیصلہ کرے گی،پرویز رشید،حکومت سابق صدر کے کیس سے لاتعلق ہے،وزیراعظم پاکستان کو ترقی کی منازل پر گامزن کریں گے،میڈیا رپورٹس
-
ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے بلاول بھٹو کو دھمکی آمیز خطوط رحمن ملک نے لکھے ہیں ، رانا ثناء اللہ ،ماضی میں بھی پنجاب حکومت کیخلاف ایسی حرکتیں کرتے رہے ہیں ،بلاول پنجاب آنا چاہتے ہیں تو انہیں فول ... مزید
-
پاک ایران گیس منصوبہ کا معاملہ، کھٹائی کے بعدمنصوبہ ”دفن“ کرنے کی تیاریاں مکمل ،حکومت سعودی عرب کو ناراض نہیں کرنا چاہتی ، ایل این جی پر توجہ مرکوز کرلی ،ذرائع،جب تک ایران کیخلاف پابندیاں ختم ... مزید
-
خورشید شاہ کی جلد وزیراعظم سے ملاقات متوقع،نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، بلاول بھٹو کو ملنے والے دھمکی آمیز خطوط اور طالبان مذاکرات سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کا امکان
-
جسٹس افتخار چوہدری نے سیاسی جماعت بنائی تو شامل نہیں ہوں گا،جمشید دستی،بلاول اور حمزہ شہباز ڈرامے بازی اور عوام کا خون چوسنے کیلئے اندرون خانہ ایک ہیں، اپنے پلیٹ فارم سے عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد ... مزید
-
پاکستان میں ’کم عمری کی شادی سے پاک‘ علاقے بنائے جائیں گے،گورڈن براوٴن، بچیوں کو زبردستی شادی پر مجبور کرنا ’جدید دنیا میں قابلِ قبول نہیں ، اس سے ’لڑکیاں اپنی تعلیم اور بچپن کھو بیٹھتی ہیں،’ہم ... مزید
-
سال 2004میں پرویز مشرف نے اس ملک پر جنگ مسلط کی جو بدقسمتی سے آج تک جاری ہے، پروفیسر ابراہیم ، مشرف کہتے تھے کہ یہ چند لوگ ہیں جن کے خلاف جنگ کی جا رہی ہے جس سے ان سب کا فوری خاتمہ ہوگا لیکن وہ آج تک جاری ... مزید
-
طالبان کی تجویز ہے کہ خواتین اور بچے رہا کردیں،مولانایوسف شاہ،حکومتی اور طالبان شوریٰ کی پہلی ملاقات میں کسی جانب سے کوئی مطالبات سامنے نہیں رکھے گئے تاہم طالبان نے پہلے سے ایک تجویز یہ دی تھی کہ ... مزید
-
آصف علی زرداری او ربلاول کا آئندہ ماہ پنجاب آ کر تنظیمی سرگرمیاں تیز کرنے کا حتمی فیصلہ ، دورے میں صوبے میں جماعتی طور پر اہم تبدیلیوں کا بھی امکان، بلدیاتی انتخابات کی حکمت عملی کو بھی حتمی شکل دی ... مزید
-
مشرف کے عدالت میں حاضری کے ففٹی ففٹی امکانات ہیں،احمد رضا قصوری،خدشہ ہے کہ نواز شریف مدت پوری کئے بغیر جانے کی ہیٹرک نہ کرلیں ، میڈیا سے گفتگو
-
تمام اہم امور پر اظہار خیال اور مخالف سیاسی جماعتوں پر تابڑ توڑ تنقید،بلاول بھٹو زرداری پر عملی سیاست میں آنے کیلئے دباؤ بڑھ گیا
-
بھارتی جاسوس کو رہا کیا جائے، گجرات ہائی کورٹ کی پاکستان سے اپیل ، بھارتی حکومت پاکستان کے سامنے ا س مسئلے کو اٹھائے۔ عدا لتی حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.