عالمی بنک پاکستان کیلئے نئی حکمت عملی مرتب کر رہا ہے، نرگس سیٹھی ،تین اداروں عالمی بنک، عالمی مالیاتی فنڈ اور ملٹی لیٹرل انٹرنیشنل گارنٹی ایجنسی کیلئے عالمی بنک رہنمائی فراہم کرے گا، عالمی بنک نے آئندہ پانچ سالہ حکمت عملی میں غربت کے خاتمہ اور شراکتی استحکام پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی ہے،سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کوبریفنگ

پیر 31 مارچ 2014 06:38

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31مارچ۔ 2014ء)سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نرگس سیٹھی نے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو ورلڈ بنک گروپ کی تیار کردہ ملک کی شراکت کی حکمت عملی (2015-19) کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر سیکرٹری نے وزیر خزانہ کو بتایا کہ عالمی بنک پاکستان کیلئے نئی حکمت عملی مرتب کر رہا ہے جس میں تین اداروں عالمی بنک، عالمی مالیاتی فنڈ اور ملٹی لیٹرل انٹرنیشنل گارنٹی ایجنسی کیلئے عالمی بنک رہنمائی فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

عالمی بنک نے آئندہ پانچ سالہ حکمت عملی میں غربت کے خاتمہ اور شراکتی استحکام پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ پانچ سال 2010-14 کیلئے 9 ارب ڈالر رکھے گئے تھے جبکہ آئندہ پانچ سال کیلئے فنڈز میں اضافہ کیا جائیگا۔ انہوں نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ تیس مختلف میٹنگز کے دوران ورلڈ بنک گروپ کی ٹیم نے چار سو سے زائد لوگوں سے ملاقات کی ہے جن میں سول سوسائٹی کے اداروں، میڈیا کے نمائندے، پارلیمنٹرینز، سیاسی رہنما، وزرائے اعلیٰ، کابینہ کے ارکان، سول سرونٹس، ماہرین تعلیم، تھنک ٹینکس، یوتھ گروپس، نجی شعبہ اور مقامی و غیرملکی ترقیاتی شراکتدار اداروں کے نمائندے شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :