آصف علی زرداری او ربلاول کا آئندہ ماہ پنجاب آ کر تنظیمی سرگرمیاں تیز کرنے کا حتمی فیصلہ ، دورے میں صوبے میں جماعتی طور پر اہم تبدیلیوں کا بھی امکان، بلدیاتی انتخابات کی حکمت عملی کو بھی حتمی شکل دی جائے گی، ذرائع

پیر 31 مارچ 2014 06:46

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31مارچ۔ 2014ء)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے آئندہ ماہ پنجاب میں آ کر تنظیمی سرگرمیاں تیز کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے جبکہ ان کے اس دورے میں صوبے میں جماعتی طور پر اہم تبدیلیوں کا بھی امکان ہے اور بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کی حکمت عملی کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔

باخبر ذرائع کے مطابق دوسری جانب مذکورہ دونوں رہنماؤں کو پنجاب آنے سے روکنے کے لئے پارٹی کے اندر اور باہر سے کوششیں بھی جاری ہیں ۔بلاول بھٹو زرداری کو پنجاب سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کو پنجاب سے دھمکیاں بھی اسی حوالے سے ایک کڑی ہے۔ پیپلز پارٹی کے باوثوق ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری اپریل کے آغاز میں پنجاب آئیں گے جہاں وہ تنظیمی امور کا جائزہ لیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وہ پنجاب میں تنظیمی سرگرمیاں تیز کریں گے اور امکان ہے کہ تنظیمی عہدوں میں تبدیلیاں بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری مارچ میں پنجاب آنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم پارٹی کے اندر کچھ لوگوں کی مخالفت کے پیش نظر یہ دورہ منسوخ کیا گیا ہے ۔اب جب سابق صدر نے کچھ لوگوں کو اپریل میں لاہور آنے کے حوالے سے آگاہ کیا تو بلاول بھٹو زرداری کو پنجاب کی کالعدم تنظیموں کی جانب سے دھمکیاں ملی ہیں ۔