تمام اہم امور پر اظہار خیال اور مخالف سیاسی جماعتوں پر تابڑ توڑ تنقید،بلاول بھٹو زرداری پر عملی سیاست میں آنے کیلئے دباؤ بڑھ گیا

پیر 31 مارچ 2014 06:47

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31مارچ۔ 2014ء )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے تمام اہم امور پر اظہار خیال اور مخالف سیاسی جماعتوں پر تابڑ توڑ تنقید کے بعد ان پر دباؤ بڑھ گیا ہے کہ وہ پارٹی کے معاملات کو درست کرنے تنظیموں اور پارٹی ورکروں کے ابہام دور کرنے کے لیے فل ٹائم سیاست میں آئیں تاکہ پارٹی ورکروں عوام اور قیادت میں موجود فاصلے ختم ہوں ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ پیپلز پارٹی سے ہمدردی رکھنے والے رہنما پارٹی کے مستقبل سے پریشان ہیں کیونکہ بلاول بھٹو زرداری کو جس طرح سیاست میں متحرک ہونا چاہیے ویسے نہیں ہیں ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ گزشتہ دنوں میں تھر میں قحط کی وجہ سے پارٹی کی سینئر قیادت اور وزیراعلیٰ سندھ کے درمیان اختلاف شدت ا ختیار کرگئے تھے جس کی وجہ سے سابق صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر وزیراعلیٰ سندھ مخدوم امین فہیم کے گھر گئے اور انہیں منایا ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ بلاول بھٹو کی عمر میں ان کے نانا ملک کے وزیر خارجہ بن چکے تھے اگر ابھی باگ دوڑ نہ سنبھالی تو شاہد پھر کبھی نہیں وقت ان کے ہاتھ سے نکل جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :