سمندر سے ملنے والے ٹکڑے لاپتہ طیارے کے ثابت نہ ہوئے

پیر 31 مارچ 2014 06:31

کینبرا( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31مارچ۔ 2014ء)ملائیشیا کے لاپتہ مسافر طیارے کی تلاش میں مصروف بحری جہازوں نے بحرِ ہند کے ایک علاقے سے جو ٹکڑے اکٹھے کیے تھے ان کے اس لاپتہ طیارے سے تعلق کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ اس سرچ آپریشن کی نگرانی کرنے والی آسٹریلین میری ٹائم سیفٹی اتھارٹی نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)

بحری جہازوں نے ہفتہ 29 مارچ کو یہ ٹکڑے سمندر سے جمع کیے تھے۔ یوں طیارے کے لاپتہ ہونے کے تین ہفتے بعد بھی تلاش کا کام بدستور ناکامی سے دوچار ہے۔ البتہ چین کے ایک عسکری طیارے نے سمندر میں تیرتے ہوئے مزید اجزاء کا پتہ لگایا ہے۔ خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق ان میں سے دو اجزاء لاپتہ طیارے کے رنگ سے مماثلت رکھتے ہیں۔