گھاناکے صدر ایکوواس گروپ کے نئے صدر منتخب

پیر 31 مارچ 2014 06:35

یاموسوکرو( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31مارچ۔ 2014ء)گھاناکے صدر جوہن درامانی ماہاما کو 15رکنی علاقائی بلاک مغربی افریقی ریاستوں کی اکنامک کمیونٹی (ایکوواس) کا نیا صدر منتخب کرلیاگیا ہے،اس بات کا اعلان ان کے آئیوورین پیشرو نے گزشتہ روز کیا۔آئیوری کوسٹ کے رہنما الاسانے اواتارا نے ایکوواس کے اجلاس سے اختتامی خطاب میں کہا کہ میں آپ کو یہ بتانے پر بے حد خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ گزشتہ روز (جمعہ کو )میرے ساتھیوں نے ایکوواس کے سربراہ کے طور پر میرے بھائی اور دوست جمہوریہ گھانا کے صدر جوہن درامانی ماہاما کو منتخب کرلیا ہے۔

اواتارا نے مغربی افریقی گروپ کے سربراہ کے طور پر دو مرتبہ ایک سال کیلئے خدمات انجام دی ہیں،جس کے دوران انہیں گنی بساؤ میں جمہوری تبدیلی اور مالی میں جنگ سے نمٹنا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

اواتارا نے مالی میں اپنی کامیابیوں کی تعریف کی جہاں ان کے دور میں حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا تھا اور اسلامی شدت پسندی کا سامنا تھا۔انہوں نے کہا کہ صدر ابراہیم بوبکر کیتا کا 11مارچ2012ء میں انتخاب مالی میں کامیاب تبدیلی کا نتیجہ ہے۔بلاک کے نئے رہنما55سالہ نائب صدر ماہاما گھانا میں اس وقت نائب صدر تھے جب جولائی2012ء میں صدر جوہن اتاملز انتقال کرگئے تھے۔انہیں اسی سال دسمبر میں مغربی افریقہ میں جمہوریت کی علامت سمجھے جانے والے ملک کے رہنما منتخب ہوئے تھے۔