ہنگری،آئندہ ماہ کے اوائل میں پارلیمانی انتخابا ت سے قبل وزیر اعظم کے حامیوں کا مارچ ،بھرپور طاقت کا مظاہر ہ

پیر 31 مارچ 2014 06:35

بڈاپسٹ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31مارچ۔ 2014ء)ہنگری کے وزیراعظم وکٹور اوربان کے ہزاروں کی تعداد میں حامیوں نے گزشتہ روز آئندہ ماہ کے اوائل میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات سے قبل طاقت کا مظاہرہ کرنے کیلئے بڈاپسٹ میں مارچ کیا۔لوگوں کا ہجوم ہنگری کے دارالحکومت میں کوسوتھ سکوائر پر پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے جمع ہوا،جسے رواں ماہ شہر کے وسط میں خودساختہ امن مارچ سے قبل زبردست تزئین و آرائش کے بعد دوبارہ کھولا گیا تھا۔

مارچ کے شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر”ملک وکٹور آپ کے پیچھے متحد ہے“جیسے نعرے درج تھے،اس کے ساتھ ساتھ مارچ کے شرکاء کے قصبوں اور دیہاتوں کے نام بھی درج تھے۔مارچ کے شرکاء میں ہمسایہ ممالک جیسا کہ رومانیہ کے کچھ لوگ بھی شریک تھے،جہاں بڑی تعداد میں نسلی ہنگرین آبادی مقیم ہے اوربان کے چھ اپریل کو ہونے والے انتخابات میں دوبارہ کامیابی کے امکانات ہیں،وہ مارچ کے اختتام پر شرکاء سے خطاب کرنے والے تھے۔

(جاری ہے)

امن مارچ کا اہتمام غیر سرکاری تنظیم سول یونٹی فورم نے کیا تھا،جس کے اوربان کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں اور 50سالہ وزیراعظم کی حمایت کے اظہار کیلئے اس سے قبل بھی بڑے پیمانے پر مظاہروں کا اہتمام کرچکی ہے۔تازہ ترین سروے رپورٹس کے مطابق اوربان کی فیڈزپارٹی کو مجموعی آبادی نے 32اور38فیصد کے درمیان حمایت حاصل ہے جبکہ مرکزی بائیں بازو کی اپوزیشن کو15اور23فیصد کے درمیان حمایت حاصل ہے۔تازہ ترین سروے رپورٹ کے مطابق انتہائی دائیں بازو کی جماعت جوبک کو14سے20فیصد کے درمیان ووٹرز کی حمایت حاصل ہے۔مرکزیت پسند بائیں بازو کے اپوزیشن اتحاد جس کی قیادت سوشلسٹ پارٹی کے عتیلہ مسٹرہازے کر رہے ہیں،اتوار کو بڈاپسٹ میں مظاہرہ کریں گے،جس میں ہزاروں لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔