خضدار کے علاقے توتک میں مزید تین افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

پیر 31 مارچ 2014 06:26

خضدار ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31مارچ۔ 2014ء ) بلو چستان کے ضلع خضدار کے علاقے توتک میں مزید تین افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد کرلی گئیں دوماہ قبل توتک سے اجتماعی قبر کی دریافت ہوئی اور 13تشدد زدہ اور مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئیں توتک سے ملنے والی لاشوں کی تعداد 16ہوگئی تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقے تو تک میں اجتماعی قبر سے مزید 3افراد کی مسخ شدہ لاشیں بر آمد ہو ئی ہے اس سے قبل رواں سال 25جنوری کو اجتماعی قبر سے 13افرادکی لاشیں بر آمد ہو ئی تھیں جس کے بعد حکومت کی جانب سے بلوچستان ہائیکورٹ کے جج جسٹس نو ر محمد مسکانزئی کی سر براہی میں عدالتی ٹریبونل تشکیل دیا گیا اتوار کو تحقیقاتی ٹربیونل نے تو تک کے علاقے کا دورہ کیا کھدائی کے دوران تو تک مژی سے مزید تین افراد کی ناقابل شناخت لاشیں بر آمد ہوئیں جس کے بعد تو تک مژی سے ملنے والی لاشوں کی تعداد 16ہو گئی اجتماعی قبر کی کھدائی کے دوران ڈپٹی کمشنر خضدار عبد الو حید شاہ ،اسسٹنٹ کمشنر افضل سر پر ہ ،تحصیلدار کے علاوہ اعلی حکام کے ساتھ لیویز اور ایف سی کا عملہ بھی موجود تھا سیکرٹری داخلہ اسد گیلانی نے واقعے کی تصدیق کر تے ہو ئے کہا ہے تحقیقات کر یں گے کہ ان فراد کو کیسے قتل کیا گیا ہے واضح رہے خضدار کے علاقے تو تک سے جنوری میں اجتماعی قبروں سے 13افراد کی لاشیں ملی تھی ان میں دو افراد کی شناخت ہو ئی تھے جن کا تعلق بلو چستان کے ضلع آواران سے تھا با قی لاشوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے نمونے اسلام آباد بھیجے گئے ہیں جن کی رپورٹ کا آنا ابھی باقی ہے ناقابل شاخت لاشوں کو امانتاً خضدار میں سپر د خاک کر دیا گیا تھا ۔