ڈیرہ اسماعیل خان،ٹریفک حادثہ،5افراد جاں بحق،11زخمی

پیر 31 مارچ 2014 06:26

ڈیرہ اسماعیل خان( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31مارچ۔ 2014ء)انڈس ہائی وے پر مسافر گاڑی کے حادثے میں 5افراد جاں بحق،11زخمی ہوگئے،میڈیا رپوٹس کے مطابق مسافر گاڑی انڈس ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی،جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور ایک راہگیر اور3مسافر موقع پر جاں بحق جبکہ11دیگر زخمی ہوگئے،حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو بنوں کے خلیفہ گل نواز ہسپتال منتقل کیا،جاں بحق 3افراد کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے۔

متعلقہ عنوان :