ابھی اپنی کتابیں منظر عام پر نہ لائیں، سابق چیف جسٹس کو قریبی دوستوں کا مشورہ

پیر 31 مارچ 2014 06:26

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31مارچ۔ 2014ء ) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو ان کے قریبی دوستوں نے مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی کتابوں کے منظر عام پر لانے کے لیے مناسب وقت کاانتظار کریں اور فی الحال کتابوں کو سامنے نہ لائیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ سابق چیف جسٹس نے دو کتابیں جو اردو اور انگریزی میں تحریر کی گئی ہیں ان کی پروف ریڈنگ مکمل ہوچکی ہے اب ان کی اشاعت کا مرحلہ شروع ہونے والا ہے تاہم ان کے قریبی دوستوں نے افتخار محمد چوہدری کو ان کی کتابوں کو ان دنوں اشاعت نہ کرنے اور منظر عام پر نہ لانے کے لیے کہا ہے جس کے مطابق چیف جسٹس نے انہیں تاحال کوئی جواب نہیں دیا ہے قریبی دوستوں نے یہ بھی کہا ہے کہ آپ کی کتابوں میں دیئے گئے حقائق سے بعض اچھے دوست آپ سے ناراض بھی ہوسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :