اقوام متحدہ کے ادارہ فنڈ برائے اطفال کا پاکستان میں موبائل فون ٹیکنالوجی کے ذریعے برتھ رجسٹریشن کیلئے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز

پیر 31 مارچ 2014 06:29

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31مارچ۔ 2014ء) اقوام متحدہ کے ادارہ فنڈ برائے اطفال نے پاکستان میں موبائل فون ٹیکنالوجی کے ذریعے برتھ رجسٹریشن کے لئے موبائل کمپنی ٹیلی نار پاکستان کے تعاون سے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کردیا۔

(جاری ہے)

پراجیکٹ کے ذریعے شہریوں کو سہولت کے علاوہ حکومت کو ڈیٹا مینجمنٹ اور پلاننگ اکٹھا کرنے اور موبائل ہیلتھ سروسز کے ذریعے صحت سے متعلق آگاہی میں بہتری آئے گی۔ اس منفرد پائلٹ پراجیکٹ کا ایک مقصد برتھ رجسٹریشن کے عمل کو سہل اور صارف دوست بنانا ہے۔ یونیسیف کے حکام کے مطابق پاکستان میں اس وقت پیدائش رجسٹریشن کی شرح انتہائی کم ہے جس کی وجہ سماجی اور اقتصادی مسائل ہیں ۔