پشاور کے تینوں بڑے ہسپتالوں کو زکوٰة فنڈ کی فراہمی روک دی گئی، فنڈ ختم ہونے کے باعث سینکڑوں مریضوں کے آپریشن روک دیئے گئے

پیر 31 مارچ 2014 06:31

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31مارچ۔ 2014ء) صوبائی دارلحکومت پشاور کے تینوں بڑے ہسپتالوں کو زکوٰة فنڈ کی فراہمی روک دی گئی ہے جبکہ ہسپتالوں میں موجودہ پہلے سے زکوٰة فنڈ ختم ہو گیا ۔ زکوٰة فنڈ کے ختم ہونے کے باعث سینکڑوں مریضوں کے آپریشن روک دیئے گئے ہیں ۔ درجنوں آپریشن ملتوی ہونے پر مریضوں اور ان کے لواحقین نے شدید احتجاج کیا ہے ۔

محکمہ زکوٰة کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ایل آر ایچ کو محکمہ زکوٰة کی جانب سے جاری ہونے والا فنڈ قبل از وقت ختم ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

اور مزید فنڈ زکی فراہمی عارضی طور پر روک دی گئی ہے ۔ زکوٰة کے ضلعی کمیٹی کے چیئر مین اور انکے عہدیداروں میں پیدا ہونے والے اختلافات اور عدالت کی جانب سے جاری ہونے وال حکم امتناعی کے باعث زکوٰة فنڈ فی الحال جاری نہیں کیا جا رہا ہے جس کے باعث ایل آر ایچ ، کے ٹی ایچ ، ایچ ایم سی سمیت پشاور کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں زکوٰة فنڈز سے آپریشنز بند کر دیئے گئے ہیں ۔ جبکہ محکمہ صحت کے حکام کے موقف کے مطابق صرف ایل آر ایچ میں زکوٰة فنڈ بند کیاگیا ہے جبکہ باقی ہسپتالوں کو زکوٰة فنڈ جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :