دبئی پولیس کے 3کمانڈوز بلاول بھٹو زرداری کی حفاظت پر مامور، دھمکی آمیز خط ملنے کے بعد بلاول نے دبئی پولیس کو درخواست دی تھی

منگل 1 اپریل 2014 06:26

دبئی( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1اپریل۔2014ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی حفاظت پر دبئی پولیس کے تین کمانڈوز مامور کردیئے گئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دھمکی آمیز خط ملنے کے بعد دبئی پولیس کو اپنی اضافی سکیورٹی کیلئے درخواست دی تھی جس پر دبئی پولیس نے ان کی حفاظت کیلئے تین کمانڈوز مامور کئے ہیں ۔