عدلیہ نے فیصلہ کر دیا ،اب بال حکو مت کی کو رٹ میں ہے ، خورشید شاہ،آگے دیکھتے ہیں کیا ہو تا ہے یہ کیس عدلیہ کے پاس تھا جس پر اچھی بات ہو ئی ہے کہ پہلے جو آئین بنا تے تھے اور اس کے محا فظ تھے ان کے اوپر مقدمات درج ہو تے تھے، الحمد اللہ پہلی بار ایسا میں اپو زیشن لیڈر ہوں پرویز مشرف کے با ہر جا نے یا نہ جا نے با رے فیصلہ حکو مت کر ے گی ،اپوزیشن لیڈر کی میڈیا سے گفتگو

منگل 1 اپریل 2014 06:29

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1اپریل۔2014ء)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خو رشید شاہ نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے پرویز مشرف پر فرد جرم عائد کرنے کے حوا لے سے فیصلے پر کہا ہے کہ عدلیہ نے فیصلہ کر دیا ہے اب بال حکو مت کی کو رٹ میں ہے وہ کیا فیصلہ کر تی ہے اور آگے دیکھتے ہیں کیا ہو تا ہے یہ کیس عدلیہ کے پاس تھا جس پر اچھی بات ہو ئی ہے کہ پہلے جو آئین بنا تے تھے اور اس کے محا فظ تھے ان کے اوپر مقدمات درج ہو تے تھے الحمد اللہ پہلی بار ایسا ہو تا ہے میں اپو زیشن لیڈر ہوں پرویز مشرف کے با ہر جا نے یا نہ جا نے کے با رے میں فیصلہ حکو مت کر ے گی تا ہم نواز شریف کو ان کے والدکے جنا زے میں نہیں جا نے دیا گیا تھا مگر اب ہمیں ما ضی کو بھلا کر آگے بڑھناچا ہیئے اللہ سب کے سر پر والدین کا سایہ قائم رکھے اور پرویز مشرف کی والدہ کو شفا دے ان کا کہنا تھا کہ طالبان کو دہشت گر دڈھو نڈ کر دینے کے بیا نا ت مضحکہ خیز ہیں اس سے حکو مت اپنی رٹ کھو دیگی انہوں نے طالبان کو عام معافی دینے کے سوال کے جواب میں کہا کہ کیا حکو مت اپنی اتھا رٹی سب چھو ڑ دے اور طا لبان سے یہ کہے کہ جی آپ ان کو عام معافی دے دیں کیا اسٹیٹ کے اندر اسٹیٹ قائم کر نے کی با ت کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف رانا ثنا ء اللہ کے بیان کا نو ٹس لیں ان کا کہنا تھا کہ اب ما ضی کو بھلایا جا نا چاہیئے مذاکرات پر اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا جا رہا ہے تاہم اس کے نتا ئج کیا ہو نگے یہ تو آنے والا وقت ہی بتا ئے گا