پرویز مشرف نے غداری کیس میں اپنے وکلاء کی ”B“ ٹیم میدان میں اتار دی، اب آئینی اور قانون پہلوؤں پر بھرپور تیاری کے ساتھ دفاعی جنگ لڑی جائے گی، پہلی ٹیم جس کی قیادت شریف الدین پیرزادہ کررہے تھے انہوں نے آئینی و قانونی جنگ لڑی جس کو منطقی انجام تک بیرسٹر فروغ نسیم پہنچائینگے ، ذرائع

منگل 1 اپریل 2014 06:31

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1اپریل۔2014ء ) سابق صدر پرویز مشرف نے غداری کیس میں اپنے وکلاء کی ”B“ ٹیم میدان میں اتار دی ، اب آئینی اور قانون پہلوؤں پر بھرپور تیاری کے ساتھ دفاعی جنگ لڑی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع نیخبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے تمام تر قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد بیماری سے قبل ہی تین ٹیمیں مقرر کی تھیں جن میں دو آئینی و قانونی جبکہ ایک ٹیم کا کام صرف عدالت کو دباؤ میں رکھنا تھا پہلی ٹیم جس کی قیادت شریف الدین پیرزادہ کررہے تھے انہوں نے آئینی و قانونی جنگ لڑی جس کو منطقی انجام تک بیرسٹر فروغ نسیم پہنچائینگے جبکہ تیسری ٹیم جس کی قیادت احمد رضا قصوری کررہے تھے جس میں رانا اعجاز اور دیگر وکلاء شامل تھے نے کسی حد تک عدالت میں دباؤ میں رکھنے کا کام بھی سرانجام دے دیا ہے اب وہ مزید کام نہیں کرینگے اور اب مشرف کے وکلاء کا زیادہ تر توجہ ٹرائل پر ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :