امریکی وزیر خارجہ دوبارہ مشرق و سطی ٰ پہنچ گئے

منگل 1 اپریل 2014 06:16

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1اپریل۔2014ء)امریکی وزیر خارجہ جان کیری ڈگمگاتے ہوئے امن مذاکرات کو سہارا دینے کے لیے ہنگامی طور پر ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ مشرق وسطیٰ پہنچ گئے ہیں۔ قبل ازیں جان کیری کو روم جاتے ہوئے اپنا سفری پروگرام تبدیل کرنا پڑا تھا اور وہ صدر محمود عباس سے ملاقات کے لیے اردن پہنچے تھے۔

(جاری ہے)

جان کیری اسرائیل کے علاوہ فلسطینی علاقوں کا بھی دورہ کریں گے۔ ان کا مقصد اسرائیل کو فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور محمود عباس کو اپریل کے بعد بھی امن مذاکرات جاری رکھنے پر راضی کرنا ہے۔ دریں اثناء اسرائیل نے امن مذاکرات کا ایک نیا منصوبہ پیش کیا ہے، جسے فلسطین کی طرف سے بلیک میلنگ“ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا گیا ہے۔؎

متعلقہ عنوان :