سعودی عرب میں آن لائن حکومت پر تنقید کرنیوالے تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا

منگل 1 اپریل 2014 06:17

جدہ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1اپریل۔2014ء ) سعودی عرب نے ملک میں بدعنوانی کی مذمت اور عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کا آ ن لائن مطالبہ کرنیوالے تین افراد کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سماجی کارکنوں نے بتایا کہ محمد عبدالعزیز الدوسیری نامی ایک شخص نے تیس سیکنڈ کی ویڈیو یو ٹیوب پر جاری کی جس میں اس نے اپنے بدترین معیار زندگی کا شکورہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نہ کھانے کو مل رہا ہے اور نہ ہی کمانے کا کوئی ذریعہ ہے جبکہ ہماری حکومت سے دہشتگردی کی مذمت اور اس طرح کے غیر ضروری مسائل میں الجھی ہوئی ہے اس طرح دیگر دو افراد نے بھی آ ن لائن ویڈیو میں حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس پر سعودی حکام نے انہیں گرفتار کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :